|
امراض قلب دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ صحت مند طرز زندگی اختیار کرکے اپنے دل کو تحفظ فراہم کرسکتے ہیں؟ مزید پڑھیں: دل کی بیماریوں کو دور رکھنے کا آسان نسخہ یہاں ایسے ہی 3 سادہ طریقے دیئے جارہے ہیں جو آپ کے لیے دل کے امراض کا خطرہ کم کردیں گے۔ ورزشکوشش کریں کہ روزانہ کم از کم 30 منٹ تک ورزش کو معمول بنائیں جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوجائے گا، اگر آپ کے پاس جم جانے کے لیے وقت نہیں تو آپ اس صحت مند آپشن کو چہل قدمی یا سیڑھیاں اتر چڑھ کر بھی اپنا سکتے ہیں۔ جسمانی سرگرمیاں وزن کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں اور آپ کے اندر بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول اور ذیابیطس کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔ اچھی خوراکاپنی خوراک میں چربی کی مقدار کم کرکے فائبر کی مقدار کو بڑھائیں، اسی طرح پروٹین سے بھرپور اشیا مچھلی، مرغی، بیج اور نٹس وغیرہ اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔ تازہ پھلوں اور سبزیوں کا بہت زیادہ استعمال بھی دل کو صحت مند بناتے ہیں جبکہ اس سے ذیابیطس اور کینسر کا خطرہ بھی کم ہوسکتا ہے جبکہ کوشش کریں کہ اپنی غذا میں ٹرانس فیٹ کا استعمال کم سے کم کریں۔ تمباکو نوشی سے گریزتمباکو ایسی چیز ہے جس سے گریز کرکے دنیا بھر میں اموات کی شرح کو کافی کم کیا جاسکتا ہے، سیگریٹ یا تمباکو کا کسی بھی شکل میں استعمال امراض قلب کا خطرہ بہت زیادہ بڑھا دیتا ہے۔ تو اگر آپ خود کو امراض قلب کے خطرے سے بچانا چاہتے ہیں تو آپ تمباکو نوشی سے گریز کریں کیونکہ کسی بھی مقدار میں تمباکو دل کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔
|
||||
|
||
|
||
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|