HOME  
  INTRODUCTION  
  HISTORY  
  SERVICES  
  STAFF  
  GALLERY  
  DEPARTMENTS  
  Psychiatry  
  Psychology  
  Diabetic Centre  
  Addiction  
  Laboratory  
  Pharmacy  
 

Insulin Pen

 
     

 

 

انسولین آخری نہیں بلکہ پہلا علاج ہے۔          

 
     
 

 
     
 

ذیابیطس ۰شوگر۰دنیا مین قدیم ترین امراض میں سے ایک ہے، اور پوری دنیا میں اس کے مریضوںکی تعداد میں بڑی تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس کے مریضوں کی تعداد اب تک کروڑوں میں پہنچ چکی ہے۔ یہی نہیں بلکہ یہ تعداد مستقبل میں انتہائی تیزی سے بڑھے گی ایسی صوتحال میں ترقی پزیر ممالک اور خاص کر پاکستن کے لئے یہ صورتحال آئندہ آنے والے دنوں میں انفرادی اور قومی لحاظ سے بہت بڑا مسئلہ ہوگا۔ اس بات کا اندازہ اس طرح لگایا جاسکتا ہے آئندہ ۱۰ ۱۵سالون میں ۱۲ ۱۳ لوگوں میں سے ایک فرد ذیابطیس ۰شوگر۰ کا مریض ہو گا یعنی شوگر کا مریض ہر گھر میں ہوگا۔

 
 

نہ صرف ترقی پزیر ممالک بلکہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی بیںالاقوامی ادارہ صحت کے مطابق ۳۰،۲۵  فیصد لوگ ذیابیطس کی تشخیص سے بے خبر رہتے ہیں۔ اور زیادہ تر حادثاتی طورپر ان کی اس مرض سے آگاہی ہوتی ہے ۔ یہاں پر سوچنے کی بات یہ ہے کہ پاکستان جیسے ترقی پزیر ملک کے لِئے یہ تمام صورتحال کتنی خوفناک ہوگی۔

 
 

ذیابیطس ۰شوگر۰کیا ہے؟

 
     
 

انسانی جسم کے اندر ایک چھوٹا سا لیکن نہایت ہی اہم عضو جسے لبلبہ کہتے ہیں۔ انسانی جسم میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرنے جیسا نہایت ہی اہم کام سر انجام دیتا ہے ۔ اور اگر لبلبہ انسولین بنانا بند کر دے یا کم مقدار میں انسولین پیدا کے تو یہ انسانی جسم میں ذیابیطس جیسے مرض کا باعث  بنتا ہے ۔ اور اگر یہ مرض بچپن یا جوانی میں ہو تو اس کا علاج صرف انسولیں کے ٹیکوں سے ہی ممکن ہے۔

 
 

اس قسم کو ٹئپ ۱شوگر کہتے ہیں۔۴۰ سال کے بعد ہونے والی شوگر ٹائپ ۲کہلاتی ہے۔ جس کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ اس کا علاج ادویات سے ممکن ہے۔ لیکن کچھ لوگوں کو انسولین کے ٹیکوں کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔

 

 
 

زیابیطس سے ہونے والی پیچیدگیاں

 
     
 

اس بیماری کو ہم بجا طور پر دیمک سے تشبیہہ دے سکتے ہیں۔ جس طرح دیمک کسی درخت کو کھوکھلہ کر دیتی ہے بالکل اسی طرح شوگر کا مرض انسانی جسم کو خطرناک حد تک نقصان پہنچاتا ہے۔ جتنے لمبے عرصے تک آپ کی شوگر ایک خاص حد سے زیادہ ہوگی شوگر کے مریض کو اتنے ہی زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شوگر سے ہونے والی پیچیدگیوں میں سے دل و دماغ کا عارضہ سب سے اہم ہے ۔ اس کے علاوہ خون میں شوگر کی مقدار کا زیادہ ہونا خون کی نالیوں کو نہ صرف نقصان دیتا ہے بلکہ ان کو تنگ بھی کر دیتا ہے۔ جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا چانس کئی گنا زیادہ حد تک بڑھ جاتا ہے۔

ان تمام باتوں کے علاوہ بلڈ پریشر کی موجودگی اس مرض کو اور زیادہ خطرناک بنا دیتی ہے۔ اس کے علاوہ گردے کی بیماری جس میں خون کی چھوٹی شریانوں کے تنگ ہونے کی وجہ سے گردے فیل ہونے کا سبب بھی بنتی ہے۔ اس کے علاوہ گردے کی بیماری  آنکھوں کے مسائل کا باعث بھی بنتی ہے جس میں نظر کی کمی سے لے کر آنکھوں کی بینائی سے مرحوم ہونا شامل ہے۔

    

 
 

انسولین اور معلومات / فوائد

 
     
 

اگر خوراک اور ورزش کے باوجود خون میں شوگر کا لیول کم نہیں ہوتا تو اس کے علاج کے لئے آپکا ڈاکٹر آپ کو ادویات یا انسولین تجویز کرسکتا ہے۔ خون میں شوگر کم کرنے کے لئے ضروری ہوسکتا ہے کہ آپ کو علاج کے لئے گولیاں یا انسولین دی جائے۔ یاد رہے :۔

 
     
 

انسولین ایک جان بچانے والی دوا ہے

 
     
 

انسولین ایک ہارمون ہے جو کہ انسانی جسم میں ایک چھوٹا سا عضو ، لبلبہ پیدا کرتا ہے۔ انسولین انسان کے جسم میں پیدا ہونے والی تمام شوگر کو کنٹرول کرتی ہے۔ انسولین کی کمی یا بالکل خاتے سے ذیابیطس کا مرض پیدا ہوتا ہے۔

 
     
 

کیا انسولین ذیابیطس کا آخری علاج ہے ؟

 
     
 

نہیں ۰۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انسولین پہلا علاج ہے کیونکہ ایک تندرست جسم میں انسولین ہی خون میں شکر کی زیادتی کو کنٹرول کرتی ہے۔ اگر جسم میں انسولین نہیں بن رہی تو باہر سے ۰انجیکشن۰ کے ذریعے انسولین کی ضرورت پڑتی ہے۔

 
     
 

کیا مریض انسولین کا عادی ہو جاتا  ہے ؟

 
     
  نہیں ہر گز نہیں۰۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انسولین ایک انسانی جان بچانے والی دوا ہے اور یہ اتنی ہی ضروری ہے جتنی کہ ہوا ، پانی اور کھانا۔  
     
 

کیا انسولین سے پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہے ؟

 
     
 

نہیں ہر گز نہیں۰۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انسولین لگانے کے لئے خاص انسولین لگانے کے لئے خاص انسولین کی سنج موجود ہیں جو تقریبا غیر تکلیف دہ ہیں۔ اور اب یہ پین کی شکل میں بھی دستیاب ہے۔ جس سے دوا کی صحیح مقدار کا تعین کرنا اور لگانا نہایت آسان ہو گیا ہے۔َ

 
     
 

اب ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ انسولین ایک زندگی بچانے والی دوا ہے۔

 
     
  آج کے دور میں بڑھتے ہوئے معاشی دبائو نے عام آدمی کی زندگی نہایت مشکل بنا دی ہے۔ ادویات تو دور کی بات دو وقت کا کھانا بھی بہت سے لوگوں کو میسر نہیں ہے۔ ایسے حالات میں ایک غریب مریض کے لئے اپنی زنگی بچانے کے لیے انسولین کا بندوبست کرنا انتہائی مشکل کام ہے۔

اس وقت تمام دنیا بالخصوص پاکستان میں ذیابیطس۰شوگر۰ کا مرض بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس طرح انسولین استعمال کرنے والے مریضوں کی تعداد میں بھی دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ شوگر یا ذیابیطس کی بڑھتی ہوئی پیچیدگیوں میں انسولین جان بچانے والی دوا ثابت ہوسکتی ہے۔ اس صورت کو مدنضر رکھتے ہوئے ایک

 
 

فری انسولین بینک

 
     
 

شروع کیا ہے۔ جہاں پر تمام ضرورت مند مریضوں کو انسولین ، سرنجیں اور دوسرا سامان مفت فراہم کیا جائے گا یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور ہمیں نچتہ یقین ہے کہ آپ قدم بہ قدم ہمارا ساتھ دیں گے۔ صرف آج نہیں بلکہ آئندہ بھی آپ کی مدد کسی ضرورت مند کی جان بچا سکتی ہے۔ آپ ہمیں اپنی امداد انسولین ، انجیکشن ، کیش یا چیک کی شکل میں دے سکتے ہیں۔ شکریہ

 
       
 

11257900168603

ہمارا بینک اکاونٹ نمبر :۔

 
 

حبیب بینک لمیٹڈ ٹھٹھی گجراں جی ٹی روڈ جہلم

 
     
     
 

نیک تمناوں اور نیک دعاوں کے ساتھ

 
  ڈاکٹر خالد سعید اختر  
  اور تمام ممبرز  
     
     

JHELUM POLY CLINIC

Near Rescue 1122 & PTC Factory , G.T Road Kalagujran, Jhelum.
0544 - 649433 , 0336 - 8622605, 0300 - 7445681, 0345 - 5232123, 0332 - 5997464